ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے میڈیکل چیک آپ کیمپ کا انعقاد

بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے میڈیکل چیک آپ کیمپ کا انعقاد

Sun, 07 Oct 2018 20:47:56    S.O. News Service

جدہ 7/اکتوبر (ایس او نیوز/موصولہ) مورخہ 5 اکتوبر 2018 بلد جماعت ہال میں بھٹکل کمیونٹی جدہ ممبران کی صحت  کا خیال کرتے ہوئے العبیر میڈیکل گروپ کے  تعاون سے شام 5 بجے سے 8 بجے تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ممبران نے  جنرل چیک آپ کے علاوہ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر اور بی ایم ائی کی جانچ کی ۔  اس کیمپ میں اطراف کی  جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ الحمد للہ کیمپ بڑا کامیاب رہا۔ ممبران  کی کثیر تعداد اس کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔

کیمپ میں آئے ہوئے  ڈاکڑوں اور اسٹاف کا جماعت  کے جنرل سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم نے استقبال کیا۔ بھٹکل کمیونٹی اور بھٹکل کا مختصرسا تعارف صدر جماعت جناب محمد یٰسین عسکری صاحب نے کیا۔


Share: